بولان(ڈیلی گرین گوادر)ضلع کچھی کے علاقے لنڈی کھوسہ میں دلخراش واقعہ رونما، نامعلوم الاسم شخص نے مسجد میں رکھے گے قرآن مجید کی بے حرمتی کرتے ہوئے نزر آتش کرکے شہید کردیا عوام کا شدید ردعمل ملوث ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرکے سرعام پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے لنڈی کھوسہ میں دل ہلا دینے والا افسوسناک واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جہاں مقامی مسجد میں رکھے گئے قرآن مجید دیگر اسلامی کتب کو نامعلوم الاسم شخص نے اپنی آخرت برباد کرتے ہوئے نزر آتش کرکے بے حرمتی کرتے ہوئے شہید کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کے بعد علاقے کے علماء برادری شہریوں میں غم و غصہ شدید ردعمل پایا جاتا ہے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ کچھی نے فوری طور پر لنڈی کھوسہ کے مقامی مسجد کا دورہ کیا اور ملوث ملزم کی نشاندہی کیلئے مقامی افراد سے رابطہ کیا گیا تاہم ذرائع کے مطابق مقامی ابادی نے تاحال کسی بھی فرد کو نامزد نہیں کیا اور بتایا جارہا ہے کہ واقعہ میں ملوث شخص مخبوط الحواس بھی ہوسکتا ہے مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے جبکہ دوسری جانب شہریوں نے واقعہ میں ملوث ملزم کی فی الفور گرفتاری اور سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کچھی، دلخراش واقعہ رونما، نامعلوم الاسم شخص نے مسجد میں رکھے گے قرآن مجید کی نزر آتش کرکے شہید کردیا

ٹیگز:
دلخراش واقعہ
