لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)کمانڈر 12کورلیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ایک روزہ مختصر دورہ پر لورالائی پہنچے، انکے ہمراہ آئی جی ایف سی نارتھ لیفٹیننٹ جنرل محمد یوسف مجوکہ بھی تھے،سابق گورنر سردار گل محمد خان جوگیزئی،ڈپٹی کمشنر عتیق الرحمان شاہوانی،کمانڈنٹ ایف سی لورالائی ہیلپ بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی،سابق وفاقی وزیر سردار سکندر حیات خان جوگیزئی،ایس ایس پی عرفان بشیراور دیگر زنگیوال جوگیزئی ہیلی پیڈ پر معزز مہمانان کا استقبال کیا اور ان پر گل پاشی کی پنڈال آمد پر معزز مہمانان کو روائتی سنزر خیلی پگڑیاں پہنائی گئی،اس موقع پر قبائلی عمائدین علماء طلبا اور شہریوں کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر 12کورلیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک کے دفاع اور مشکل گھڑی میں اپنے عوام کی بھر پور خدمت کررہی ہے عوام ہی ہمارا اصل سرمایہ ہیں ان سے احترام کا رشتہ قائم ہے اور دشمن لاکھ کوشش کرکے بھی عوام اور فوج کا یہ عظیم رشتہ کسی صورت ختم نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ ملک کے قیام میں بلوچستان کے عوام نے جو قربانیاں دیں اور پاکستان سے الحاق میں لورالائی سمیت پورے صوبے کے قبائلی عمائدین نے تاریخی کردار ادا کیا ملک کو آزادی دلانے میں لورالائی سے جوگیزئی قبیلے کے شاہی سردار باز محمد خان جوگیزئی کے کردار کے ہم ہمیشہ معترف رہے گے انہوں نے قائد اعظم کے ساتھ ملکر ملک کو انگریزوں سے آزاد ی حاصل کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ اسی لئے انکے خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے آج لورالائی کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ ہم لورالائی میں ایک وقت میں دہشت گردی نے سر اٹھایا لیکن یہاں کے عوام اور فوج و ایف سی نے ملکر انکا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا اور آج اللہ کے فضل وکرم سے لورلائی امن کا گہوارہ بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم پی ایس ڈی پی میں تو عوام کو کچھ نہیں دے سکتے لیکن احترام ضرور دے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کا ہرقیمت پر خاتمہ کرینگے پاکستان کو کمزور کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے یہ ملک ہمیشہ قائم و دائم رہے گا اسکی ترقی خوش حالی اور امن کے لئے ہم متحد ہوکر جنگ لڑینگے انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان کے ہزاروں نوجوان فوج میں اپنی سرحدوں اور عوام کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں جو کہ قابل رشک بات ہے انہوں نے کہا کہ ہماری روایات ایک دوسرے کیلئے بھائی چارہ امن پسندی برداشت اور ایک دوسرے کیلئے اپنی جان تک قربان کرنے کا درس دیتی ہے،اس موقع پر سابق گورنر سردار گل محمد خان جوگیزئی ہیلپ بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے معزز مہمانان کا زنگیوال جوگیزئی آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کہ انکا ہمارے گھر آمد باعث مسرت ہے یہ امر ہمارے لیئے باعث فخر ہے ہمارے آباو اجداد نے مسلم لیگ کی بنیاد رکھنے قائد اعظم محمدعلی جناح کے ساتھ ملکر تاریخی جدوجہد میں بھر پور حصہ لیا اور ملک کی آزادی میں قربیاناں دی اور پاکستان کا جھنڈہ لہرا یا اور ہمارا خاندان ائیندہ بھی ملک کی سلامتی امن کے قیام اور اس پاک ارض کے دشمنوں کے خلاف اپنے افواج کے ساتھ ملکر جنگ لڑنے کیلئے اپنا کردار ادا کریگی انہوں نے کہا کہ لورالائی میں قحط سالی سے زمینداری تباہی کا شکار ہے اور کچھ سال بعد یہاں کے عوام نقل مقانی پر مجبور ہوجائینگے جبکہ اس وقت عوام صاف پانی سے محروم ہیں اس موقع پر قبائلی جرگے سے ڈپٹی کمشنر عتیق الرحمان نے ضلعی انتظامیہ کے عوام کیلئے کیئے گئے اقدامات اور سروسز سے انھیں اگاہ کیا جبکہ حافظ سلطان الدین نے بھی معزز مہمانان کی خدمت میں سپاسنامہ پیش کیا اور لورالائی کے بلدیاتی نظام میں بعض نقائص سے انھیں تحریری اگاہ کیا۔
پاک فوج ملک کے دفاع اور مشکل گھڑی میں اپنے عوام کی بھر پور خدمت کررہی ہے،کمانڈر 12کورلیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی

ٹیگز:
جنرل سرفراز علی
