قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں سات افراد شدید زخمی ہو گئے۔قلات پو لیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار قلات کے علاقے غوث آباد کے قریب قومی شاہراہ پر مخالف سمت سے آنے والی جیب سے ٹکرا گئی حادثے میں عبدالاحد،اختر محمد،محمد نسیم سکنہ کچلاک،فرید خان سکنہ چمن،منصور احمد،محمد نسیم،محمد طاہر،عبدالباری ساکنان گلستان شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی قلات پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا،زخمیوں میں سے تین شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا قلات پولیس مزید کا روائی کر رہی ہے۔
قلات میں ٹریفک حادثہ، سات افراد زخمی

ٹیگز:
قلات
