وزارت اعلیٰ کا حلف نہ لینے کے معاملے پر حمزہ شہباز کی لاہور ہائیکورٹ میں آج دائر کردہ نئی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
حمزہ شہباز کی جانب سے دائر کی گئی نئی درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔گورنر پنجاب نے وزارت اعلیٰ کا حلف نہ لے کر تماشا لگادیا، حمزہ شہبازدرخواست میں وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے، صدر، چیئرمین سینیٹ کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے صدر پاکستان کو حلف کیلئے نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی،تاہم عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔حمزہ شہباز نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔

