کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبد الواسع اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچنے پر جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے استقبال کیا، ان کے ہمراہ صوبائی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا سید آغا محمود شاہ، قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی،رکن قومی اسمبلی مولانا کمال الدین تھے استقبال کرنے والوں میں رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری،ضلعی جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد،صوبائی معاون سالار حاجی رحمت اللہ کاکڑ، سید عبد الواحد آغا،ضلعی سالار حافظ سید سعداللہ آغا،حاجی محمد خان کبزئی، غازی کاکا بازئی،سردار یحییٰ خان ناصر، حاجی قاسم خان خلجی، مولانا اسراراللہ، حافظ محمد بلال ناصر، جے یوآئی پشین کے امیر مولانا عزیز اللہ حنفی، سید مطیع اللہ آغا اور دیگر شامل تھے۔ اپنی رہائش گاہ میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں اور مبارکباد کے سلسلے میں آنے والے مہمانوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبد الواسع نے کہا کہ عمران خان آئندہ الیکشن میں دوبارہ چور دروازے سے اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے تھے، کرسی پر مقناطیس کی طرح چمٹنے کے پیچھے خطرناک بین الاقوامی عزائم تھے جس کو سیاسی وجمہوری قائدین نے ناکام بناکر ایک روشن پرامن سیاسی وجمہوری راستے کا انتخاب کیا قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی انتھک جدوجہد اور جمہوری جماعتوں کے اتحاد کے باعث ملک کو بچایا گیا۔ کم مدت میں ہماری حکومت عوام کو ہر سطح پر ریلیف دینے میں دن رات ایک کرکے لگی ہوئی ہے، اور بین الاقوامی سطح پر دنیا سے رابطہ بحال ہوچکا ہے دنیا بھر خصوصاً اسلامی ممالک نے نئی حکومت کا جس جوش و جذبہ سے خیر مقدم کیا ہے وہ معاشی ترقی اور خوشحالی کی نشاندہی کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کرسی پر مقناطیس کی طرح چمٹنے کے پیچھے خطرناک بین الاقوامی عزائم تھے جس کو سیاسی وجمہوری قائدین نے ناکام بناکر ایک روشن پرامن سیاسی وجمہوری راستے کا انتخاب کیا جس کی روشنی میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں اپنے منشور اور پروگرام کے تحت عوام کو ساتھ لے جاکر انتخابات میں داخل ہوں گی، انہوں نے کہا کہ گالی اور بداخلاقی کا جواب دینے کے لیے ہمارے پاس گندی زبان نہیں ہے،ہماری تمام تر توجہ ملک کی معاشی بہتری اور مہنگائی کے خاتمے پر مرکوز ہے۔
عمران خان آئندہ الیکشن میں دوبارہ چور دروازے سے اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے تھے، مولانا عبد الواسع

ٹیگز:
مولانا عبد الواسع
