کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) یونیورسٹی آف گوادر نے جیانگ سو یونیورسٹی چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دئے۔ یونیورسٹیوں نے تحقیق، طلباء اور فیکلٹی کے تبادلے اور تعلیمی پروگراموں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔دونوں یونیورسٹیوں کا ارادہ ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو، پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاک فیکلٹی ممبران دونوں یونیورسٹیوں کی دلچسپی اور فوائد کے لئے انجینئرنگ، ایگریکلچرل سائنس، میڈیسن، مینجمنٹ وغیرہ کے شعبے میں باہمی تعاون کے پروگرام میں شامل ہوں۔ جیانگ سو یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر یان شیاؤہونگ اور گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا کہ اس مفاہمت نامے سے دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے فیکلٹی اور طلباء کو فائدہ پہنچے گا اور یونیورسٹی آف گوادر کو چین پاکستان اقتصادی راہداری میں متحرک کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔مفاہمت نامے پر دستخط ہوتے وقت دولت خان رجسٹرار UG اور صغیر نسیم ڈائریکٹر ORIC بھی موجود تھے۔
گوادر یونیورسٹی نے جیانگ سو یونیورسٹی چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دئے

ٹیگز:
گوادر یونیورسٹی
