کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں ددھماکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علا قے نیوسبزل روڈپر ہو نے والے دھماکے کے نتیجے میں خالق شاہ عمر 84 سال جاں بحق ہو گیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکو رٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر لئے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز طارق جواد نے کہا کہ سی پیک روڈ کے سڑک کنارے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے دھماکے میں 8 سے 10 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھما کے میں جاں بحق شخص کی شناخت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ابتدائی تفتیش میں جاں بحق شخص راہ گیر معلوم ہوتا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز جواد طارق نے کہا کہ جائے دھماکے کی حدود میں کو انتخابی پروگرام نہیں تھا انتخابی گہما گہمی کے حوالے سے سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔
کوئٹہ دھماکے میں 8 سے 10 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے،ایس ایس پی آپریشنز طارق جواد

ٹیگز:
ایس ایس پی آپریشنز
