کراچی (ڈیلی گرین گوادر ) یونان میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 46.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بنک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں یونان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 241.1 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 46.1 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یونان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 165.3 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔
8 ماہ میں یونان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 241.1 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا

ٹیگز:
یونان
