کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 15 مارچ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میں دیئے گئے شیڈول کے مطابق ینگ ڈاکٹرز، آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کی احتجاجی ریلی آج 17 مارچ بروز جمعرات دن 12 بجے سول ہسپتال سے منعقد کی جائیگی،انہوں نے کہاکہ احتجاجی ریلی سول ہسپتال سے وزیراعلی ہاوس پہنچ کر احتجاجی دھرنے کی شکل اختیار کریگی، اپنے تسلیم شدہ مطالبات کے نوٹیفیکیشنز کے اجراء تک وزیراعلی ہاوس کیساتھ پرامن دھرنا دیا جائیگا،ریلی کے شرکاء پر کسی بھی قسم کے تشدد، سیکیورٹی مسائل اور کسی بھی نقصان کی تمام تر ذمہ داری موجودہ وزیراعلی بلوچستان، صوبائی کابینہ، پولیس انتظامیہ، سیکریٹری صحت اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ پر عائد ہوگی، انہوں نے کہاکہ تمام ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن اور ینگ نرسز کے ممبران کل بمورخہ 17 مارچ دن 11 بجے سول ہسپتال پہنچ جائیں۔
ینگ ڈاکٹرز، آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کی احتجاجی ریلی آج 17 مارچ کو سول ہسپتال سے منعقد کی جائیگی، ینگ ڈاکٹرز

ٹیگز:
ینگ ڈاکٹرز
