حب(ڈیلی گرین گوادر)ایس بی کے ہونے والے امیدواروں میں تقرری کے آرڈرتقسیم کرنیکی تقریب لیڈاآڈیٹوریم حب میں منعقدہوء چیئرپرسن سینیٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق سینیٹر ثمینہ ممتاززہری کو تقریب میں آمد پر علاقائی روایات کے تحت چیئرمین ضلع کونسل جاوید جمالی نے بلوچی چادر پیش کی سینیٹرثمینہ ممتاززہری اورڈپٹی کمشنر حب نثارلانگو نے ایس کے بی کیکامیاب 100مردوخواتین اساتذہ اور55کنٹریکٹ پرتعینات اساتذہ میں تقررنامے پروقارتقریب میں تقسیم کیں اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین جاویدجمالی میئر میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض محمدشیخ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر محمد رحیم بلیدی کونسلرعثمان کوہ بلوچ فوکل پرسن شریف پالاری چیئرمین میونسپل کمیٹی جانشیرحمید ودیگر شریک ہوئیسینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے تقریب تقسیم اسنادکے موقع پرکامیاب اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ تعلیم، ترقی اورخوشحالی کی جانب قوموں کے شعورکی بنیادہوتی ہے میرٹ پرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیاں صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو بلوچستان میر علی حسن زہری کی بھرپور کاوشوں کا نتیجہ ہیں،سینیٹر ثمینہ ممتاززہری نے کہا کہ ضلع حب کی تاریخ میں آج کادن تعلیم کے شعبے میں شفافیت اور قابلیت کے فروغ کی واضح علامت ہے میرعلی حسن زہری نے ہر تقرری میں میرٹ کو یقینی بنایا ان کا یقین ہے کہ تعلیم، ترقی اور خوشحالی کے لیے معاشرے میں پڑھے لکھے اور قابل افراد کا ہونا نہایت ضروری ہے۔ یہی سوچ ایک بااختیار اور روشن بلوچستان کی بنیاد ہیانہوں نے کہا کہ ضلع حب کیلئے کیڈٹ کالج اوردانش اسکول قیام ہمارامشترکہ پراجیکٹ ہے پی ایس ڈی پی میں ضلع حب کیلئے دوڈیجیٹیبل لائبریری کے منصوبے شامل کئے گئیییں بلوچستان کیحوالے سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزردار ی کا وڑن یے کہ بلوچستان ترقی کرے بلوچستان کے ایشوزکے حوالے سے جب بھی ہم نے بلاول سے بات کی ہمیں ہمیشہ مثبت رسپانس ملا یے انہوں نے کہا کہ بحیثیت سینیٹر ہماری ذمہ داری ہے کہ پورے ملک خاص طورسے بلوچستان کے عوام کیلئے کچھ کریں چیئرپرسن سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اپنے شوہر وزیر زراعت و کوآپریٹیو بلوچستان میر علی حسن زہری کی طبیعت ناسازی ہونے کے باعث ان کی نمائندگی کرتے ہوئے کامیاب امیدواروں میں آفر لیٹر تقسیم کیں تقریب سے ڈپٹی کمشنر حب نثارلانگو نے تقریب میں شرکت ہر سینیٹر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کمیشن امتحانات کے بغیر skbاورکنٹریکٹ اساتذہ کی تعیناتیاں بہت بڑی کامیابی ہے اساتذہ کو مخاطب کرتے یوئے انہوں نے کہا کہ ضلع حب کے 58سکولز نان فنکشنل تھے ان اساتذہ کی تعیناتیوں کے بعد اسکول فنکشنل اورسائنسی لیب قائم ہونگے تقریب سے چیئرمین ضلع کونسل حب جاوید جمالی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل شروع کردی ہے میرٹ پر باصلاحیت اساتذہ کی تعیناتیاں تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے میرٹ اور انصاف پر مبنی وڑن کا عملی مظاہرہ بھی ہیتقریب سے خطاب کرتے ہوئیڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر رحیم بلیدی نے کامیاب اساتذہ کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ پالیسی پر کامیابی سے عملدرآمدروشن مستقبل کی نویدیے میرعلی حسن زہری کی کوشدوں سے 108نئے اسکولزقیام کی منظوری ہوئی ہے اوروفاقی حکومت کے تعاون سے دانش اسکول کا قیام ضلع حب کیلئے منظوری ہوء ہے ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین جاویدجمالی میئر میونسپل کارپوریشن وڈیرہ بابوفیض محمدشیخ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر محمدرحیم بلیدی چیئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی جانشیرحمیدوچیئرمین بلوچستان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی بلوچستان حاجی میرعلی اکبرزہری و دیگر شریک ہوئے۔
تعلیم، ترقی اورخوشحالی کی جانب قوموں کے شعورکی بنیادہوتی ہے،سینیٹر ثمینہ ممتاز

ٹیگز:
سینیٹر ثمینہ ممتاز
