اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ ق کی قیادت سے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مسلم لیگ ق سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے چودھری برادران کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،’باپ‘ کے وفد نے چودھری شجاعت اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں چودھری طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، رکن قومی اسمبلی سالک حسین، حسین الٰہی، بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد میں خالد مگسی، محمد اسرار ترین ، احسن اللہ ریکی، زبیدہ جلال، روبینہ عرفان شامل تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، اتحاد، باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات اور دیگر جماعتوں سے رابطوں پر اعتماد میں لیا، مسلم لیگ ق نے بھی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) اور دیگر جماعتوں سے رابطوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ دونوں جماعتوں کی قیادت کی آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں مشاورت کی۔

