کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و سماجی بہبود بشریٰ رند نے کہا ہے کہ سبی کا تاریخی میلہ عوام کی اجتماعی زندگی ان کے کلچر اور کاروباری سرگرمیوں کا عکاس ہے۔ انہوں نے سبی میلہ کے آغاز کے موقع پر جاری ہونے والے پیغام میں میں کہا ہے کہ تقریبآ ڈیڑھ صدی سے باقاعدگی سے جاری یہ میلہ مقامی لوگوں، قدیم تہذیبی ورثے، بہترین معاشی و تجارتی سرگرمیوں اور اعلیٰ سماجی شعور کا مظہر ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ اہمیت کا حامل سبی میلہ نہ صرف جاری رہے گا بلکہ اس کی ہمہ جہتی اور وسعت میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ترقیاتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام کی ثقافتی ترقی پر بھی بھر پور توجہ دے رہی ہے اور وہ اس عمل کو جاری رکھے گی۔
سبی کا تاریخی میلہ عوام کی اجتماعی زندگی ان کے کلچر اور کاروباری سرگرمیوں کا عکاس ہے،بشریٰ رند

ٹیگز:
بشریٰ رند
