کراچی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے گزشتہ دنوں گرگینہ میں ہونے والے انسانیت سوز دلخراش واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ معصوم بچوں کی درد ناک شہادت کا سن کر بہت رنجیدہ ہوں ملزمان نے ایک ایسے گھناؤنا اور سنگین ناقابل معافی جرم کیاہے،حکومت بلوچستان واقعہ میں ملوث مجرموں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے،انہوں نے کہاکہ عبدالرؤف ساسولی کے دوکم سن معصوم بچوں کو جس بے دردی اور سفاکیت سے شہید کیاگیاہے وہ ایک افسوسناک واقعہ اور درندہ گی کی انتہاہے،انتظامیہ ایسے واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات کرے یہ کیس انتظامیہ کیلئے ایک ٹیسٹ کیس ہے،واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنا انتظامیہ کا قابل تعریف عمل ہے لیکن ملزمان کو جلد انکیانجام تک پہنچایا جائے تاکہ انصاف کا بول بالاہوجائے اور مجرم نشانعبرت بن جائے،ایسے دلخراش واقعہ کا پیش آنا بلوچستان کے قبائلی روایات کیلئے ایک چیلنج ہے ایسے واقعات کا تدارک ضروری ہے،نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ معصوم بچوں کی شہادت نے میرے دل کو بہت افسردہ کردیا ہے دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں عبدالرؤف ساسولی اور انکے خانداں کے ساتھ ہیں،معصوم بچوں کی شہادت پر متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتاہوں، میں بحیثیت چیف آف جھالاوان شہید بچوں کے والد عبدالرؤف ساسولی کو ہرقسم کے مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرتاہوں،اس واقعہ کے موقع پر متاثرہ خانداں کے ساتھ سردار لیاقت علی مرئی کی مدد اور کردار قابل ستائش ہے نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ میں اس واقعہ کا معلومات اپنے سرکاری امور کے پرسنل سیکریٹری عبدالخالق بلوچ سے مسلسل لے رہاہوں تاکہ متاثرہ خاندان کے ساتھ کوئی زیادتی نہ ہو۔
گرگینہ کے دلخراش واقعہ میں ملوث مجرموں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے،نواب زہری

ٹیگز:
نواب زہری
