بھاگ(ڈیلی گرین گوادر) نامور ممتازبلوچ قوم پرست رہنما ء نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کیا گیا،سیاسی سماجی،علماء،قبائلی عمائدین،صحافیوں،ٹریڈ یونین رہنماوں کا اظہار افسوس۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے قومی ہیرو عظیم لیڈر غریب پرور مظلوم عوام کی آواز حق گو اصول پسند ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ جو گزشتہ روز روڈ حادثے میں شہید ہوگئے تھے کی نماز جنازہ گوٹھ چھلگری میں ادا کردی گئی نماز جنازہ ممتاز عالم دین مفتی کفایت اللہ نے پڑھائی جنازے میں چنگیز حئی بلوچ سابق وزیر اعلی و نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،نواب محمد خان شاہوانی خالد لانگو،اختر مینگل کے فرزند گورکین مینگل،پی پی کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی،میر صادق عمرانی،محمد امین عمرانی،میرنظام الدین لہڑی،سردار خان رند، سابق سینیٹر کبیر جان محمد شہی، سردارزادہ بابو شیردل خان مغیری،میر بجارخان مغیری،تحصیلدرار بھاگ سید اللہ یار شاہ دوپاسی،ارباب قادربخش ایری حاجی حفیظ اللہ مغیری میراں بلوچ اکبر بلوچ وفامراد سومرو غلام حسین بلوچ جاگن خان مغیری میر اعجاز مغیری سمیت سیاسی سماجی رہنماوں اساتذہ وکلاء صحافیوں طلبہ اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی سمیت سینکڑوں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی،اس موقع پر ہر لب پر مرحوم کی عاجزی ملنساری عوام دوستی کا تذکرہ نمایاں تھا اس موقع پر ڈاکٹر عبدالحئی مرحوم کی سیاسی سماجی خدمات پر انھیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ حق گو بیباک نڈر جاگیردار طبقے کے خلاف ننگی تلوار غریب پرور عوام دوست اصول پسند رہنما تھے جن کی تمام تر زندگی پاکستان سمیت خصوصا بلوچستان بھر کے محروم و محکوم،مظلوم متوسط طبقہ کے حقوق اور حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کرتے گزری۔ انہوں نیآمریت کے خلاف بھرپور جدوجہد کی جیلیں برداشت ڈاکٹرحئی بلوچ کی زندگی محکوم اقوام کیلئے وقف تھا وہ فیڈریشن کے حامی سیاستدان تھے انکی شہادت سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہوسکے گا ڈاکٹر حئی بلوچ کی زندگی بلوچ قوم بلوچستان کے حقوق کیلئے جدو جہد کرتے گزری وہ ملنسار ہنس مکھ شخصیت کے مالک تھے 1973کی آئین سازی میں ان کا بہت اہم کردار رہا۔ وہ نیشنل پارٹی کے صدر رہے اسی پلیٹ فارم سے سینٹر منتخب ہوئے انہوں نے پہلے رکن قومی اسمبلی اور بعدازاں سینیٹر کی حیثیت سے بڑا فعال کردار ادا کیا ڈاکٹر عبدالحی بلوچ مرحوم پاکستان کے واحد سیاستداں تھے جو بیک وقت بلوچستان میں سیاسی جلسوں سے 6 زبانوں اردو، بلوچی، پشتو، براہوی،سندھی اور سرائیکی میں خطاب کرتے تھے۔ وہ اپنے پرجوش خطاب سے جلسوں کو گرما دینے پر قدرت رکھتے تھے ڈاکٹر مرحوم کی ایک خوبی تھی کہ وہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے غریب سائلین اور متاثرین کے ہمراہ طویل فاصلے تک پیدل،بائیں سیکل اور موٹر سائیکل پر بھی چل پڑتے تھے ان جیسا منفرد کردار ادا کرنے والا شاید کوئی اور سیاسی رہنما پیدا نہیں ہوگا۔
نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ٹیگز:
نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی
