فیصل آباد (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل موؤمنٹ کے بانی و سابق صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ فیصل آباد میں ٹریفک حادثے میں اللہ کو پیارے ہوگئے وہ 1940 ء میں بلوچستان کے ڈسٹرکٹ بولان میں پیدا ہوئے انہوں نے ڈاؤیونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کا امتحان پاس کرنے کے بعدبلوچستان کی سیاست میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا بزرگ سیاست دان نے 1970ء کے الیکشن میں قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے اور بلوچوں کی آواز بن کر ابھرے بعدازاں وہ بلوچستان نیشنل موؤمنٹ کے بنیاد رکھی اور ان کا بانی رہے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نیشنل پارٹی کے صدر بن کر پارٹی کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کیا اور بلوچستان کے مظلوم عوام کی آواز بلند کی 2018 ء میں ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے نیشنل ڈیموکریکٹ پارٹی کی بنیاد رکھی
بلوچ قوم پرست بزرگ رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ فیصل آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ٹیگز:
بلوچ
