کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی دارالحکومت کے مصروف ترین علاقے جوائنٹ روڈ پر چوری کی ایک واردات میں نجی ادارے کا ملازم اپنی موٹر سائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات تقریبا 8 بجے محمد عامر نامی شہری میر ہوٹل کے قریب ایک دکان سے خریداری میں مصروف تھا کہ اسی دوران نامعلوم چوروں نے موقع پا کر اس کی کھڑی موٹر سائیکل چوری کر لی۔ متاثرہ شہری نے واقعے کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دی، جس پر تھانہ سول لائن پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر لی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ملزمان کی شناخت اور چوری شدہ موٹر سائیکل کی برآمدگی کو ممکن بنایا جا سکے۔ شہریوں نے جوائنٹ روڈ اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
جوائنٹ روڈ پر میر ہوٹل کے قریب سے شہری کی موٹر سائیکل چوری، نامعلوم ملزمان فرار

ٹیگز:
جوائنٹ
