لاہور (ڈیلی گرین گوادر) سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے کہا کہ مرکزی ملزم عامربٹ نے لین دین کے تنازع پر صحافی حسنین شاہ قتل کرایا، تمام کردار جلد حراست میں ہوں گے۔پولیس صحافی حسنین شاہ کے قاتلوں تک پہنچ گئی ہے، مرکزی ملزم عامر بٹ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ عامر بٹ نے اپنے بھائی شاہد بٹ اور دوست فرحان شاہ کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی۔ حیدر شاہ اور امجد پاشا کے ذریعے دونوں شوٹرز کو گاڑی اور اسلحہ فراہم کیا گیا گیا۔
سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے کہا ہے کہ حسنین شاہ اور جیولری کا کاروبارکرنے والے مرکزی ملزم عامر بٹ کے ساتھ لین دین کا تنازع تھا۔
فیاض احمد دیو نے کہا کہ لاہور پولیس حسنین شاہ کو قتل کرنے والے دونوں شوٹرز جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔سی سی پی او لاہور نے حسنین شاہ کے قتل کے ملزموں کو گرفتار کرنے والی ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دئیے۔

