کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام کے پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ بلا تفریق عوام کی خدمت کرنا جمعیت کا منشور ہے، محدود وسائل کے باوجود علاقہ انتخاب میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے شروع کرچکے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت گلی میں ترقیاتی کام کے معائنہ کے موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر یونٹ امیر قاری جمعہ خان، حاجی عبدالصمد حقیار، حاجی لونگ خان ودیگر بھی موجود تھے، ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ جمعیت گلی نمبر ایک اور نمبر میں سڑکوں اور نالیوں کا تعمیراتی کام شروع ہوچکا ہے جبکہ جلد ٹیوب ویل کا کام بھی شروع ہوجائے گا جس سے علاقہ مکینوں کے دیرینہ مسائل حل ہوجائیں گے جب کہ اس سے قبل ان دونوں گلیوں میں ٹرانسفارمر بھی لگائے جاچکے ہیں اور بجلی لائن کی تبدیلی کا مسئلہ بھی حل کرچکا ہوں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی بڑے پیمانے پر ایک سال کے دوران ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں، چار سال کے دوران اپوزیشن کے حلقوں کو نظرانداز کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ہم نے اپوزیشن ممبران نے اپنے حلقوں میں خاطرخواہ ترقیاتی کام نہیں کیا لیکن حکومت کی تبدیلی کے بعد جب اپوزیشن ممبران کو حق ملا تو ہم نے بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا، انہوں نے کہا کہ میں نے ایک سال کے دوران اپنے حلقہ انتخاب میں سو کے قریب ٹیوب ویل منظور کئے جن میں اکثر ٹیوب ویلوں کا کام پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے جب کہ باقی ماندہ ٹیوب ویلوں کا کام بھی جلد شروع کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اس وقت شیخ ماندہ کلی گل محمد بوائز ہائی سکول، نواں کلی کوچہ ملک طاہر، کوچہ رستم، سمنگلی کلی فیض آباد، ڈنگر آباد ودیگر علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہے جس کے پایہ تکمیل تک پہنچنے سے علاقہ مکینوں کے کافی حد تک مسائل حل ہوجائیں گے۔
محدود وسائل کے باوجود علاقہ انتخاب میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے شروع کرچکے ہیں، سکندر خان ایڈووکیٹ

ٹیگز:
سکندر خان ایڈووکیٹ
