کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران کی جانب سے132Kv جیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے مکران کے علاقوں کواب 70 میگاواٹ بجلی فراہمی شروع ہوچکی ہے جسکی وجہ سے اب 30میگاواٹ کی برقی قلت موجود ہے ترجمان نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ جلد ایران کی جانب سے بجلی کی سپلائی100میگاواٹ ہوجائے گی جسکے بعدصورتحال معمول پر آنے سے مکران کے تینوں اضلاع یعنی کیچ (تربت)،گوادر اور پنجگور میں کے تمام علاقوں میں اضافی لوڈ شیڈنگ فوری طور پر ختم کر دی جائے گی واضح رہے کہ22جنوری کو ہمسایہ ملک ایران کی جانب سے132kV جیکی گور مین ٹرانسمیشن لائن پر مرمتی کام کے سلسلے میں بجلی کی فراہمی بندکیا گیا تھا جسکے نتیجے میں مکران کے تینوں اضلاع کے مند،تْمپ،تربت،ہوشاب، پنجگور،پسنی،اورماڑہ،جیونی،گوادرانڈسٹریل،گوادر ڈیپ سی پورٹ اور گوادر گرڈاسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جسکے بعد صرف30 میگا واٹ تک بجلی فراہم کی جا رہی تھی اور اب جمعرات کی رات سے بجلی کی فراہمی70 میگا واٹ ہوگئی۔ تاہم اس دوران ایران سے بجلی کی بندش پرکیسکو نے مکران کے صارفین سے معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔
ایران کی جانب سے132Kv جیکی گور،مند ٹرانسمیشن لائن سے مکران کے علاقوں کواب 70 میگاواٹ بجلی فراہمی شروع ہوچکی ہے،ترجمان کیسکو

ٹیگز:
ترجمان کیسکو
