ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) نصیرآباد کی قبائلی شخصیت و نوجوان سیاستدان بابا غلام رسول عمرانی نے کہا ہے کہ روپا شاخ میں منعقدہ ہونے والا پیپلزپارٹی کا عظیم الشان جلسہ عام نصیرآباد ڈویژن کی سیاست میں نیا سمت متعین کریگا جلسہ کی تیاریاں آخری مراحل میں جلسہ عام میں 30 ہزار سے زائد افراد شریک ہونگے اور یہ جلسہ نصیرآباد ڈویژن کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا اپنی رہائشگاہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اپنی سیاست کا آغاز پیپلزپارٹی سے کرنے جا رہا ہوں پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کی بنیادیں عوام میں ہیں اس موقع پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن نصیرآباد ڈویڑن کے صدر سجاد خان گاجانی بھی موجود تھے بابا غلام رسول عمرانی نے کہا کہ جلسہ میں سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت شرکت کرے گی بہت جلد نصیرآباد ڈویڑن میں صرف جیئے بھٹو کے نعرے لگیں گے موقع پرستی کی سیاست اپنا وطیرہ نہیں جماعت سے وفا کا عزم لیے شامل ہونے کا اصولی فیصلہ کیا انکا مزید کہنا تھا کہ کئی دہائیوں سے ہمارا حلقہ انتخاب پسند و نا پسند کی وجہ سے نظرانداز کیا گیا اب مزید ناانصافی برداشت نہیں سیاسی و جمہوری طریقے سے علاقے کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائیں گے بابا غلام رسول عمرانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کے فیصلے سے سیاسی مخالفین کی پریشانی بڑھ گئی اب وقت آچکا ہے کہ پیپلزپارٹی کو نصیرآباد میں مضبوط بنا کر موقع پرستی کی سیاست کو دفن کیا جائے۔
پیپلزپارٹی میں شمولیت کے فیصلے سے سیاسی مخالفین کی پریشانی بڑھ گئی،غلام رسول عمرانی

ٹیگز:
غلام رسول عمرانی
