کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کورونا وائرس کے 31نئے کیسز رپورٹ متاثرین کی تعداد 33941ہو گئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے06اضلا ع سے کوروناوائرس کے486ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 31ا فرادمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ90افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کا شکار3مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 33293ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطا بق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد281ہے جن میں سے3ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن مین سے2کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 367اموات ہو چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وئرس کی پھیلاؤ کی شرح6.38فیصدریکارڈ کی گئی۔
بلو چستان میں کورونا وائرس کے 31 نئے کیسز رپورٹ

ٹیگز:
کورونا وائرس
