کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ کی قیادت میں وفد کی ملاقات،ملک اور صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، بدھ کو سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے سراوان ہاؤس میں جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر عبدالحق ہاشمی، ڈاکٹر عطاء الرحمن پر مشتمل وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد،میر سخی رئیسانی، سابق صوبائی وزیر میر محمد اسماعیل گجر ودیگر بھی موجود تھے، ملاقات میں دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان ملک اور صوبے کے مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے لاہور سمیت پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بلوچستان کے طلباء پر تشدد کے واقعات اور درپیش مسائل کے حوالے سے لیاقت بلوچ سے تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماؤں کے درمیان طے پایا کہ جب بھی نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی لاہور کا دورہ کریں گے تو اس مسئلہ پر باقاعدہ ایک مزاکرہ کیا جائے گا جس میں ان مسائل کے خاتمے کی کوشش کی جائیگی تاکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباء پرامن اور سکون کے ماحول میں اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں۔
نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے لیاقت بلوچ کی ملاقات، مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم بلوچ طلباء پر تشدد کے واقعات کے حوالے سے تبادلہ خیال

ٹیگز:
ملاقات
