گوادر(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ریکوڈک کا تاریخی معاہدہ کرنے جارہے ہیں معاہدے میں صوبے کو پانچ فیصد رائلٹی، ساڑھے چھ فیصد سی ایس آر اور ابتدائی تین سالوں میں ریکوڈ ک کے علاقے کی بہتری کے لئے کمپنی 30سے 40ارب روپے خرچ کریگی، گوادر کی بجلی اور پانی کا مسئلہ آئندہ چھ ماہ میں حل کیا جائیگا گوادر میں سرحدی کراسنگ پوائنٹس میں اضافہ کیا جائیگا، صوبے کے تاجروں کو ایل پی جی گیس درآمد کرنے کے لائسنس جاری کئے جائیں گے، سی پیک اور وفا تی سطح پر تر قیا تی منصوبے کی رفتار کو تیز کیا جائے گا، گوادر شہر میں بجلی کے لئے سولر پینل کی تعداد کو مزید بڑھا یا جائے گا۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت اجلاس کے بعد گوادر میں میڈ یاسے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔اس موقع پر گو رنر بلو چستان سید ظہوراحمد آغا،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھو تانی،رکن صوبائی اسمبلی حمل کلمتی، چیف سیکر ٹری بلو چستان مطہر نیاز رانا بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ ریکوڈک کے کیس میں صوبے کے سا ت ارب روپے اور وقت خرچ ہوا ہے ریکوڈ ک معاہد ہ تا ریخ کے بہترین معاہدوں میں سے ایک ہوگا جس سے بلو چستان کو اتنا حصہ ملے گا کہ کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا ان کیمرہ بریفنگ کا مقصد چیزوں کو کسی سے چھپانا نہیں اور فیصلے اسلام آباد کے بجائے بلو چستان میں کرنا تھا وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل جا وید قمر با وجوہ نے ریکوڈ ک کے معاملے پر بہت سا تھ دیا ہے یہ ممکن ہی نہیں تھا کہ بلو چستان کو اتنا حصہ ملتا پہلے صوبے کو صرف دو فیصدرائلٹی اور پچیس فیصد سر مایہ کا ری کر نی پڑتی تھی اب بلو چستان کو پانچ فیصد رائلٹی سا ڑھے چھ فیصد سی ایس آر کی مد میں ملیں گے پہلے تین سالوں میں علا قے کی تر قی کے لئے تیس سے چا لیس ارب روپے خر چ ہوں گے ریکوڈک کے حوالے سے 27جنوری کو اجلا س ہے ریکوڈک میں سر ما یہ کا ری کر نے والی ایک کمپنی چلی گئی ہے جس پر وفا قی حکومت کو تجویز دی ہے وہ دوسری کمپنی کاحصہ خریدے اور وہ حصہ بلو چستان کو دے دیا جائے تاکہ اس پیسوں کو بلو چستان کی بہتری کے لئے خرچ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہما ری ذمہ داری ہے ہم بلو چستان کے مسائل کو حل کر نے کے سا تھ سا تھ بلوچستان کو آگے لیکر چلیں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران جس طرح بلو چستان کے لئے تر جیحی بنیا دوں پر بلو چستان کے لئے پرجیکٹس دینے کے سا تھ سا تھ مسائل کو حل کر نے کے لئے کر دار ادا کررہے ہیں ہم انکے مشکور ہیں انہوں نے کہاکہ امید ہے جلد ہی بلو چستان کے لوگوں کے مسائل حل کر نے میں ہم کامیا ب ہو ں گے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کا گوادر آنا یہ پیغام دیتا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہے اور گوادر کے مسائل حل کریں گے انہوں نے کہاکہ گوادر میں انوسٹر ز کو چار اہفتے کے اندر این او سی دی جا ئے گی انہوں نے کہا کہ چھ ماہ سے ایران سے حا صل ہو نے والی بجلی کی فراہمی کو بہتربنا کر مسئلہ حل کریں گے ضلع گوادر کے پانی کے مسئلے کے حل کے لئے وفا قی اور صوبائی حکومتوں نے اتفاق کیا ہے کہ مل کر حل کیا جائے گا آئندہ چھ ماہ میں زیر التواء پانی کے فراہمی کے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا وزیرا علیٰ بلو چستان نے کہاکہ صدر مملکت نے ہدایت کی ہے کہ وفا قی محکمے بلو چستان کے تاجروں کے ایل پی جی درآمد کر نے کے لئے این او سی کے اجراء کو فور ی طوپر یقینی بنائیں انہوں نے کہاکہ بڈوکی کی طرز پر گوادر کے دوسرے علا قوں میں سر حد پار سے اشیاء خرودنوش کی خریداری کے لئے منصوبہ شروع کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ غیر قانونی ماہیگیری پر سختی کی گئی ہے جس کے مثبت نتائج مرتب ہوئے ہیں اب مقامی ما ہیگیروں کو ما ہیگیری کا موقع مل رہا ہے ابھی بھی صورتحال سے مکمل طورپر مطمئن نہیں ہوں چیف سیکر ٹری کو غیر قانونی ٹرالنگ روکنے کے لئے مزید سختی کر نے کی ہدایت کروں گا جبکہ محکمہ فیشریز کو سٹ گارڈسمیت دیگر متعلقہ محکموں کو بھی متحرک کیا جا رہا ہے کسی کو بھی بلو چستان میں غیر قانونی ٹرالنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی جو بھی اس کام میں ملوث ہوگا اسکے خلاف کاروائی کریں گے انہوں نے کہاکہ افغانستان کے سا تھ کاروبار میں ڈالر کے علاوہ مقامی کرنسی کے ذریعے بھی کیا جائے گا تاکہ تاجروں کو سہولیات مہیا ہوں انہوں نے کہا کہ چیک پوسٹوں پر لوگوں کو تنگ کے حوالے سے ہمیں پیغامات ملتے تھے جیسے ہی وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا سب سے پہلے غیر ضروری چیک پوسٹیں ختم کروائیں ہیں جلد ہی صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی غیر ضروری چیک پوسٹوں کو بھی ختم کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ چیک پوسٹیں ختم کر نے کا مقصد لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی تکلیف نہ ہو، انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں امن وامان کی صورتحال کا فی بہتر ہے اسے مزید بہتر بنائیں گے انہوں نے کہاکہ حکومت نے فیصلے کیا ہے کہ کسٹمز بھی بارڈز پر رہے گی کسی کو بھی شہر کے اندر بھتے کے نام پر چیک پوسٹیں قائم کر نے کی اجازت نہیں دیں گے ہما را مقصد عوام کو سیکورٹی دینا ہے نہ کہ سیکورٹی کے نام پر انہیں تنگ کیا جائے عوام کو ہر قسم کا ریلیف فراہم کر نے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہاکہ اگر کسی کو بھی کوئی چیک پوسٹ نظر آتی ہے تو وہ ہمیں بتائے ہم اسے ختم کردیں گے انہوں نے کہاکہ جب تک ہم روز گاری نہیں دے سکتے تب تک ہم کسی کا روز گار نہیں چھینیں گے انہوں نے کہاکہ بارڈر پر مزید گیٹ قائم کئے جائیں گے تاکہ کاروبار ی لوگوں کی مشکلات میں کمی آسکے انہوں نے کہاکہ گوادر شہر میں بجلی کے لئے سولر ہا ؤسز کی تعداد کو مزید بڑھا یا جائے گاانہوں نے کہاکہ بارڈر ٹریڈر پروگرام شروع کر نے کا مقصد عوام کو سہولیات دینا ہے مین پوائنٹس پر بینک سمیت دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہاکہ سی پیک اور وفا تی سطح پر جو تر قیا تی منصوبے ہیں انہیں بھی تیز کر نے کے سا تھ سا تھ ہر قسم کی رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان اور صوبائی حکومت کا مقصد بلو چستان کو تر قی کی راہ پر گامز ن کر نا ہے۔
ریکوڈک کا تاریخی معاہدہ کرنے جارہے ہیں گوادر میں سرحدی کراسنگ پوائنٹس میں اضافہ کیا جائیگا، وزیر اعلیٰ بلو چستان

ٹیگز:
وزیر اعلیٰ بلو چستان
