اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اپنا خلیجی ممالک کا فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی متحدہ عرب امارات، بحرین، دوحہ اور کویت کی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ پروازیں ابتدائی طور پر کل شام یا فضائی حدود کی بحالی تک آپریٹ نہیں کی جائیں گی۔ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کی سعودی عرب کی پروازیں جاری رہیں گی تاہم ان کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے۔مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات یا بکنگ کی تبدیلی کے لیے پی آئی اے کال سینٹر پر رابطہ کریں۔
پی آئی اے کی متحدہ عرب امارات، بحرین، دوحہ اور کویت کی پروازیں معطل کر دی

ٹیگز:
پی آئی اے
