کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے جمعرات کو سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و رکن اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے ملاقات کی اس موقع پر جمعیت کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری، مولانا عبدالواسع، آغا محمود شاہ، کامران مرتضی، اپوزیشن لیڈر کے پی کے اسمبلی اکرم خان درانی ایم این اے مولانا کمال الدین بھی موجود تھے۔ اس موقع پرسابق وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت کو قبول کرلیانواب اسلم رئیسانی آئندہ چند روز میں بلوچستان میں بڑا جلسہ کرکے جے یوآئی میں شامل ہوں گے۔نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان میں ائندہ جے یوآئی حکومت بنائے گی جے یوآئی بلوچستان کی بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ لوگ نا اہل حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں اوران سے چھٹکارا چاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ نوا ب اسلم رئیسانی کی شمولیت سے جے یو آئی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی۔
نواب رئیسانی نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی

ٹیگز:
نواب اسلم رئیسانی
