اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن کا عمران خان کو ہٹانے کا فی الحال کوئی ارادہ ہی نہیں کیونکہ ان ہاؤس تبدیلی پر کوئی بات ہی نہیں ہورہی۔
انٹرویو دیتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ملکی مفاد کے حوالے سے کچھ آپشنز ضرور زیرِغور ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن میں ایک رائے یہ ہے کہ عمران خان کو وقت پورا کرنے دیا جائے،دوسرا آپشن یہ ہے کہ عمران خان کوجتنا وقت ملے گا،اتنا ہی ملک کاُ نقصان ہوگا۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان ریاست کو کمزور کررہے ہیں اورجو قانون سازی ہورہی ہے وہ 24 کروڑ عوام کے ہاتھوں میں ہتھکڑی پہنائی جارہی ہے۔اس حوالے سے انھوں نے مزید کہا کہ ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح ایسا کام کیا جارہا ہے کہ پاکستان دباؤ میں رہے اورمنی بجٹ سے ملکی معیشت اورتباہ ہوجائے گی۔پی پی رہنما نے واضح کردیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر فیصلہ متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر کرے گی۔
انھوں نےکہا کہ عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو این آر او دیا تاہم انہیں اب لندن سے واپس آجانا چاہیے،ہم چاہتے ہیں کہ میاں نواز شریف واپس آئیں اورمقابلہ کریں۔پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ سیاست دانوں کومیدان چھوڑنے کے بجائے اپنی زمین پر رہنا چاہئے،وطن واپسی کے لیےنوازشریف کو دیر نہیں کرنی چاہیے کیوں کہ مزید دیر کرنے سے نقصان ہوگ اورریاست کو باہر بیٹھ کرمحفوظ نہیں بنایا جاسکتا۔

