نوکنڈی(ڈیلی گرین گوادر)ایران سے بارش اور برفباری برسانے والا نیا طاقتور سسٹم مغربی بلوچستان میں داخل،ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری،سردی کی شدت میں اضافہ،ندی نالوں میں طغیانی،نشیبی علاقے زیر آب آگئے تفصیلات کے مطابق نوکنڈی یخ بستہ ہواؤں کے چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئیں،بازار اور سڑکیں سنسان نظر آئے،ایران سے بارش اور برف باری برسانے والا نیا سسٹم تفتان کے راستے ضلع چاغی میں داخل ہوگئی جس سے ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں بارش،کوہ سلطان کے پہاڑی علاقہ اور آمری میں برفباری کی اطلاع ہے سیندک،ریکودک،گھٹ بروت،یک مچ،میر جانچاہ،برابچاہ میں گرج چمک کسیاتھ موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طیغانی آگئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے تاہم کہیں سے جانی مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،کوئٹہ تفتان شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی جزوی طور پر متاثر رہی۔
ایران سے بارش اوربرفباری برسانے والا نیا طاقتورسسٹم مغربی بلوچستان میں داخل

ٹیگز:
ایران
