کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان میں کو روناوئرس کا ایک مریض جاں بحق جبکہ 1کیس رپورٹ ہو نے کے بعد متا ثرین کی تعداد 33654ہو گئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے5اضلا ع سے کوروناوائرس کے310ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ91افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار2مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد33251ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد37ہے جن میں سے2ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 366اموات ہو چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وئرس کی پھیلاؤ کی شرح0.32فیصدریکارڈ کی گئی۔
بلو چستان میں کوروناوئرس کا ایک مریض جاں بحق جبکہ 1 کیس رپورٹ

ٹیگز:
کوروناوئرس
