کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری،کوئٹہ ایئر پورٹ آنے والی تمام پروزیں موسم کی خرابی کے باعث منسوخ، برفباری سے بچاؤکے لئے مختلف علاقوں میں مشینری پہنچا دی گئی، تفصیلات کے مطابق پیر کو کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، دالبندین، چاغی، تربت،نوشکی، گوادر، پنجگور، نوکنڈی، خاران، کیچ، آواران، قلات، خضدار، ہرنائی، کوہلواور لسبیلہ میں تیزہواؤں،گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ جاری رہا، زیارت، مسلم باغ، کان مہترزئی، قلعہ سیف اللہ نے برفباری کے بعد سفید چادر اوڑھ لی، محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی شام تک کوئٹہ سٹی میں 04،سمنگلی میں 02اورقلات میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی بارش اور برفباری کے باعث نکاسی آب اور بجلی کی فراہمی کا نظام بری طرح متاثر رہا کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہی جبکہ کیسکو حکام کو متعدد شکایات کے باوجود فالٹ دور کرنے کے لئے ٹیمیوں کو نہیں بھیجا جا سکا، دوسری جانب کوئٹہ ایئر پورٹ پر اندرون و بیرون ملک آنے اور جانے والی تمام8 پروازیں موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کردی گئیں سول ایوی ایشن حکام کے مطابق پروازیں موسم کی خرابی اور رن وے پر کام کے باعث متبادل رن وے پر جدید سسٹم موجود نہ ہونے کے باعث منسوخ ہوئیں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کوئٹہ، زیارت، چمن، قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر علاقوں میں قومی شاہراہوں پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہیوی مشینری پہنچا دی ہے جبکہ آئندہ چند روز تک قومی شا ہر اہوں پر مسافروں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی تلقین کی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کو کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، دالبندین، چاغی، تربت،نوشکی، گوادر، پنجگور، نوکنڈی، خاران، کیچ، آواران، قلات، خضدار، ہرنائی، کوہلواور لسبیلہ میں تیزہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے اس دوران قلات، خضدار، آواران، کیچ، تربت، لسبیلا، گوادر اورمکران میں موسلادھار /تیزبارش ہوسکتی ہے
کوئٹہ،سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اوربرفباری کا سلسلہ جاری،کوئٹہ ایئر پورٹ آنے والی تمام پروزیں منسوخ

ٹیگز:
کوئٹہ
