کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ پر مشتمل تعطیلات کے دوران ڈویژن بنچ کے اختیارات کے تحت محکمہ آبپاشی حکومت بلوچستان کے اشتہار مجریہ 13.12.21 جو اخبارات میں شائع کرتے ہوئے 1-5 گریڈ کے امیدواروں سے 31 دسمبر 2021 تک درخواستیں طلب کی گئی تھیں اور محکمہ ایریگیشن کے سلیکشن کمیٹی کے نوٹیفکیشن جس میں چیف انجینئر کو سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا تھا کے خلاف عبدالوحد نامی شخص کی آئینی درخواست میں اپنے وکیل امان اللہ کنرانی کے زریعے موقف اپنا یا کہ نچلے درجے کے ملازمین کے لئے حکومت بلوچستان کے قواعد مجریہ 2009 کے تحت ضلعی کوٹہ اور سپریم کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے کی روشنی میں اس اشتہار میں علاقائی تخصیص و وضاحت نہ کرنا بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے پھر کمیٹی کے سربراہ کی تقرری حکومت بلوچستان کے اپنے نوٹیفیکیشن 5.7.2019 اور 4.12.21 سے منافی اور یہ وزیر آبپاشی کی سیاسی اثرورسوخ و فائدہ پہنچانے کو ظاہر کرتا ہے جس پر عدالت نے آئینی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے اشتہار برائے ملازمت 13 دسمبر اور سلیکشن کمیٹی کے نوٹیفکیشن 10 دسمبر 2021 کو معطل کرتے ہوئے سماعت سردیوں کی تعطیلات کے بعد مقرر کردی۔
عدالت نے اشتہار برائے ملازمت 13 دسمبراورسلیکشن کمیٹی کے نوٹیفکیشن 10 دسمبر2021 کومعطل کرتے ہوئے سماعت سردیوں کی تعطیلات کے بعد مقررکردی

ٹیگز:
عدالت
