کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ قلات کے عوام کو سوئی گیس اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے لایا جائے علاقے کے سرکردہ افراد پر زور دیا کہ صارفین پر واجب الادا گیس اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے حوالے سے حکومتی کاوشوں میں تعاو ن فراہم کریں یہ بات واضح ہے کہ بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے نہ صرف اداروں کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہونگے بلکہ عوامی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں قلات کے عوامی مشکلات کے حل سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو، سوئی سدرن گیس کمپنی کے جی ایم مدنی صدیقی، چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد عارف، ڈی سی قلات سلطان احمد بگٹی کے علاوہ قلات کے قبائلی معتبرین اور سیاسی نمائندوں میں بلوچستان عوامی پارٹی کے حاجی حبیب شاہ، بی این پی کے میر قادر بخش، جمعیت علمائے اسلام کے حافظ محمد قاسم، بی اے پی کے میر منیر نیچاری، بی اے پی کے میر دھنی بخش، بی اے پی کے انجینئر ریاض لانگو اور بی این پی کے علی نواز مینگل بھی موجود تھے. گورنر بلوچستان کی موجودگی میں نمائندہ افراد نے اپنی شکایات درج کروائیں اور اپنے مطالبے بھی پیش کیے. اسکے بعد جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی اور چیف کیسکو نے تفصیل سے جوابات دیے اور گورنر بلوچستان کو حال ہی میں گیس کمپنی اور کیسکو کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا. گورنر بلوچستان نے کہا کہ گیس اور بجلی کی سہولیات فراہمی کیلئے کوششیں تیز کی جائے تاکہ عوامی شکایات کا ازالہ بروقت ممکن ہوسکے. واضح رہے کہ اجلاس میں عوام کو گیس اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے حوالے سے علاقائی سطح پر بھی نئی کاوشیں کی جائیں گیں۔
قلات کے عوام کو سوئی گیس اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے لایا جائے،گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا

ٹیگز:
سوئی گیس
