اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)اوتھل کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم گاڑی ایک شخص کو کچل کر فرار ہونے میں کامیاب،ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق،تفصیلات کے مطابق ضلعی صدرمقام اوتھل سے تقریباً 30 کلومیٹر دور مکران کوسٹل ہائی وے پر لیاری چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم گاڑی نے ایک شخص کو کچل دیا جس کے موجب وہ موقعے پرہی جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی نعش کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت محمد حسین سکنہ لاکھڑا کے نام سے ہوئی۔لیاری پولیس نے ضروری کارواء کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔
اوتھل، ٹریفک حا دثہ1 شخص جاں بحق

ٹیگز:
اوتھل
