کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 3نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین کی تعداد 33531ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے5اضلا ع سے کوروناوائرس کے449ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ102افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کاشکار کوئی بھی مریض صحت یا ب نہیں ہواجبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد43ہے جن میں سے4ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے1افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپوٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی شرع0.67فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے363اموات ہو چکی ہیں
بلو چستان میں کورونا وائرس کے 3 نئے کیسز رپورٹ

ٹیگز:
کو رونا وائرس
