کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے کہا ہے کہ سوموار کو دن بارہ بجے ریڈ زون میں داخل ہونگے اور وزیراعلی ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے اگر وہاں بھی ہماری بات نہیں سنی گئی تو ایمرجنسی سروسز کا بائیکاٹ کیا جائیگا اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں تو ہچکچاہٹ کیوں ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سے کئی مذاکرات ہو چکے ہیں ہمارے بیشتر ڈاکٹرز اب بھی جیل میں ہیں حکومت مسائل کے حل میں سنجیدہ نظر نہیں آتی 14 روز سے ہم احتجاجی کیمپ میں بیٹھیں ہیں ہمیں مجبور کیا جارہا ہے کہ ایمرجنسی سروسز کا بھی بائیکاٹ کیا جائے اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں تو ہچکچاہٹ کیوں ہے،حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہے کہ ہم اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹ جائیں، انہوں نے کہاکہ سوموار کو دن بارہ بجے ریڈ زون میں داخل ہونگے اور وزیراعلی ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے،اگر وہاں بھی ہماری بات نہ سنی گئی تو ایمرجنسی سروسز کا بائیکاٹ کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سنجیدہ ہوتی تو مسئلہ کب کا حل ہو چکا ہوتاحکومت پولیس کے ذریعے ہمیں بھی گرفتار کرنا چاہتی ہے تو ہم حاضر ہیں انہوں نے کہاکہ عوام سے ووٹ آپ نے لیا ہے اسکی پاسداری بھی آپ پر لاگو ہوتی ہے حکومت نے ہمارے ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر کو ختم کرنے کی شرط رکھی کہ آپ دیگر مطالبات سے پیچھے ہٹ جائیں۔
سوموار کو دن بارہ بجے ریڈ زون میں داخل ہونگے اور وزیراعلی ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے،ڈاکٹر حفیظ مندوخیل

ٹیگز:
سوموار
