کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پولیو کے حوالے سے ہائی رسک اضلاع کوئٹہ،پشین اور قلعہ عبداللہ سمیت بلوچستان کے 34اضلاع میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جا ر ی مہم کے دوران 23لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام 34اضلاع میں انسدادپولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی مہم میں تقر یبا 23 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقررہے انسدا د پولیو مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جارہے ہیں مہم میں 11ہزارسے زائدٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ اس حوالے سے سیکورٹی کے بھی سخت انتطامات کئے گئے ہیں۔
کوئٹہ،پشین اورقلعہ عبداللہ سمیت بلوچستان کے 34 اضلاع میں انسداد پولیومہم دوسرے روز بھی جا ر ی

ٹیگز:
پولیومہم
