قلات(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی نے کہا ہے کہ ترقیاتی اسکیموں کی معیار پر کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ضلعی آفیسر ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے کردار ادا کرے ضلعی انتظامیہ تجاواز ات کے لئے کاروائیاں تیز کرے میونسپل کمیٹیاں شہروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں آفیسران شہروں کی ترقی اور خوب صورتی کے لئے تجاویز پیش کرے ان خیالات کا اظہار انہو ں ایک روزہ دورہ قلات کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات سلطان احمد بگٹی نے کمشنر داؤد خان خلجی کو قلات میں جاری ترقیاتی اسکیموں اور امن اور امان کے حوالے سے بریفنگ دیا اجلاس میں پی پی ایچ آئی کے مجیب بلوچ ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر فرید رند ڈپٹی ڈسڑکٹ آفیسر ایجو کیشن نثار احمد نورزئی سوشل ویلفیئر آفیسر حاجی محمد اقبال دہوار سید مقصود احمد شاہ محکمہ ہیلتھ سے ڈاکٹر محمد اقبال نورزئی ایکسیئن پبلک ہیلتھ سہیل خان ڈپٹی ڈائیریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر مہراللہ رند اور دیگر ضلعی آفیسران بھی موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر قلات ڈویثرن داؤدخان خلجی نے کہا کہ ضلعی آفیسران عوامی مسائل کے لیئے کردار ادا کرے اور علاقہ کی ترقی و خوشحالی کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروقار لائیں انہوں نے کہا کہ قلات میں امن و امان کا مسئلہ تسلی بخش ہے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور یونیسیف کی تعاون سے قلات میں تعلیم کی بہتری کے لیئے خطیر رقم خرچ کیا جارہا ہے جس میں اسکولوں اور کالجزکو درپیش مسائل حل کیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ضلعی آفیسران ترقیاتی اسکیموں کی معیار اور بر وقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیئے کردار اداکرے اور ضلعی انتظامیہ شہر میں قائم تجا وزات کے خلاف آپریشن شروع کرے۔
ترقیاتی اسکیموں کی معیار پر کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی

