ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب بارودی سرنگ کادھماکہ، 3افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو ڈیرہ مراد جمالی کے قریب میر حسن پولیس تھانہ منگولی آٹھ موری کے مقام پر گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں غازی خان سمیت 3افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،دھماکے کے نتیجے میں گاڑی اور رکشہ کو بھی نقصان پہنچا واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفر ی نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلاش شر وع کر دی ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی کے قریب بارودی سرنگ کادھماکہ، 3افراد زخمی

ٹیگز:
ڈیرہ مراد جمالی
