کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کے شکار 2مریض جاں بحق جبکہ 2نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین کی تعداد 32501ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے5اضلاع سے کوروناوائرس کے331ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے صرف2شخص میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ120افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار4مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد اب تک صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد 32100ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد39ہے جن میں سے2ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے2افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپوٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی شرع0.60فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے362اموات ہو چکی ہیں۔
بلوچستان کورونا وائرس کے شکار2مریض جاں بحق 2 نئے کیسزرپورٹ

ٹیگز:
کورونا وائرس
