کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان سے سینیٹر کامران مرتضٰی ایڈوکیٹ کی سربراہی میں کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اجمل خان کاکڑ ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری میر نور جان بلیدی نے ہفتہ کوملاقات کی۔ملا قات کے دوران کوئٹہ بار ایسو سی ایشن کے صدر اجمل خان کاکڑ ایڈو کیٹ اور جنرل سیکر ڑی میر نور جان بلیدی نے حالیہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سول ججز کے رزلٹس پر اپنے تحفظات اور خدشات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ وکلاء کوٹے پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اورمطالبہ کیا کہ 45 فیصد نمبر لینے والے امیدواروں کو پاس قرار دیا جائے، اس موقع پر چیف جسٹس بلو چستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان نے یقین دہانی کرائی کہ وکلاء کوٹہ پر کسی جج کو تعینات نہیں کیا جائے گا اور بقایا آسامیوں پر جلد از جلد دوبارہ ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا کوئٹہ بار کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے چیف جسٹس کو بلوچستان کے وکلاء کے خدشات اور تحفظات کو جلد از جلد حل کرنے کرنے کا مطالبہ کیا جس پر چیف جسٹس نے وکلا کے خدشات کو جلد از جلد دور کرنے کی یقین دہانی کر وائی۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان سے سینیٹر کامران مرتضٰی ایڈوکیٹ کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

ٹیگز:
چیف جسٹس
