کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدر غزالہ گولہ، جنرل سیکرٹری زرینہ زہری اورسیکرٹری اطلاعات نوشین پطرس نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف جانے پر خود کشی کے جھوٹے دعویدارسلیکٹڈ عمران نیازی نے قرض کے بدلے آئی ایم ایف کو سب کچھ لکھ دیدیا ہے پورا پاکستان نالائق وزیر اعظم سے نجات چاہتا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کو نا اہل حکمرانوں سے نجات دلاکر دم لیں گے، نیب پی ٹی آئی کی ”بی“ ٹیم بن چکا ہے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری انتقامی کارروائی کے سوا کچھ نہیں ہے نیب کو حکومت میں بیٹھے کرپٹ اور بدعنوان عناصر نظر نہیں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کا اعتراف پی ٹی آئی کی ناکامیوں کامنہ بولتا ثبوت ہے جس کے بعد کوئی شک باقی نہیں رہتا کہ نااہل حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام ذلیل و خوار ہورہے ہیں مہنگائی کے بدترین طوفان کے اصل ذمہ دار یہی حکمران ہیں جنہوں نے آئی ایم کے ساتھ پورا ملک گروی رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شروع دن سے یہ کہتے آرہے ہیں کہ عمران نیازی اورانکی ٹیم آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اوریہ ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کرملک سے بھاگ جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ نا اہل اورسلیکٹڈ حکمران گیس،بجلی، پٹرولیم،اشیاء خوردونوش، ادویات کی قیمتوں کے بعدایک مرتبہ پھر منی بجٹ لانے کی تیاریوں میں مصروف سے جس سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ نا اہل حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی جلد ہی حکمرانوں کوچلتا کریگی۔ انہوں نے نیب کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کی مذمت کرتی ہوئے کہا ہے کہ نیب پی ٹی آئی کی ”بی“ ٹیم بن چکی ہے نیب حکومت میں بیٹھے کرپٹ اوربدعنوان عناصر پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے حکومت کے سیاسی مخالفین کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔
عمران نیازی نے قرض کے بدلے آئی ایم ایف کو سب کچھ لکھ دیدیا ہے ،غزالہ گولہ،زرینہ زہری،نوشین پطرس

ٹیگز:
عمران نیازی
