کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق ایف اے /ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات 2022 کے امتحانی فارم جمع کر انے کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔جس کے مطابق امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے ہمراہ یکم دسمبر 2021تا 25جنوری2022تک جمع کرا ئے جا سکتے ہیں۔جبکہ 500روپے لیٹ فیس کے ہمراہ 26جنوری 2022تا 15فروری 2022،دوگنا فیس کے ہمراہ 16فروری2022تا 24فروری 2022اور تین گنافیس کے ہمراہ 25 فروری 2022تا 10مارچ 2022تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔اعلامیہ میں طلبہ و طا لبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ 28مارچ 2022کے بعد کوئی امتحانی فارم جمع نہیں کرائے جا سکتے ہیں۔
ایف اے/ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات 2022 کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان

ٹیگز:
ایف اے/ایف ایس سی
