کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سے کراچی جانے والی واحد ٹرین بولان میل کو یکم دسمبر سے بحال کردیا جائیگا، محکمہ ریلوے کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی ٹرین بولان میل یکم دسمبر سے دوبارہ شروع کی جائیگی ٹرین کوئٹہ سے دادو، جیکب آباد کے راستے کراچی پہنچے گی جبکہ اس میں اکنامی کلاس کی پانچ، اسٹینڈرڈ اے سی، پاور پلانٹ، بریک وین کی ایک ایک بوگی شامل ہوگی ٹرین کو فعال کرنے کے لئے عملے اور انجن کا انتظام کر نے کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ریلوے کی جانب سے بولان میل کو بند کردیا گیا تھا
کوئٹہ سے کراچی جانے والی ٹرین بولان میل یکم د سمبر سے بحال

ٹیگز:
کوئٹہ
