کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتران اور طلبا کی مشترکہ پریس کانفرنس طلبا نے جامعہ بلوچستان میں 18 روز سے جاری دھرنا ملتوی کردیا طلبا نے حکومتی یقین دہانی پر پندرہ روز کیلئے دھرنا ملتوی کیا حکومت نے طلبا کی بازیابی کی یقین دہانی کرائی ہے پندرہ روز میں عملدرآمد نہ ہوا پھر دھرنا دینگے سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ یکم نومبر کو یونیورسٹی کے 2 طلباء لاپتہ ہوئے طالب علموں کی جانب سے بازیابی کے احتجاج ہوا حکومتی کمیٹی نے طلباء تنظیموں سے ملاقاتیں کی طلباء تنظیموں نے بھی ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا سرد موسم کے باوجود طلباء نے احتجاجی دھرنا دیا طلباء کا احتجاجی دھرنا ختم کیا جارہا ہے تاہم یونیورسٹی آف بلوچستان بند رہے گی پہلے ہی اتنی پسماندگی ہے چاہتے ہیں کہ تعلیم کے دروازے بند نہ ہوں جب تک لاپتہ طلباء بازیاب نہیں ہو جاتے یونیورسٹی بند رہے گی
بلوچستان یونیورسٹی کے طلباء نے حکومتی یقین دہانی پر پندرہ روز کیلئے دھرنا ملتوی کردیا تاہم یونیورسٹی بند رہے گی

ٹیگز:
بلوچستان
