کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)فرنٹیئرکور بلوچستان نارتھ ژوب ملیشیا کی جانب سے پاک افغان سرحدی علاقے قمردین کاریز میں فری میڈیکل کیمپ کا قیام، طبی سہولیات سے محروم علاقے میں 300 سے زائد افراد کا معائنہ اور ادویات تقسیم کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی ہدایات پر ژوب ملیشیا کی جانب سے پاک افغان سرحدی علاقے قمردین کاریز میں مفت طبی کیمپ منعقد کیا گیا۔ طبی کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی زیرنگرانی 300 سے زائد افراد 90 خواتین اور 120 بچے شامل تھے کا علاج کیا گیا اور انہیں مختلف بیماریوں کے سدباب کے لئے مفت ادویات مہیا کی گئی۔ کیمپ میں مائنر آپریشنز کے ساتھ ساتھ مریضوں کو درپیش مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ بھی سرانجام دیئے گئے۔ واضح رہے کہ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی جانب سے صوبے کے پسماندہ اور دوردراز علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس تسلسل کے ساتھ منعقد کیے جارہے ہیں تاکہ بنیادی طبی سہولیات سے محروم افراد کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات مہیا کیا جائے۔
فرنٹیئرکور بلوچستان نارتھ ژوب ملیشیا کی جانب سے پاک افغان سرحدی علاقے قمردین کاریز میں فری میڈیکل کیمپ کا قیام

ٹیگز:
فرنٹیئر
