کراچی:سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کراچی کے 2 روزہ دورے کے بعد لاہور روانہ ہوگئیں۔
مریم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اور ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب بھی فلائٹ میں موجود ہیں۔کراچی ائیرپورٹ پر روانگی کے موقع پر مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما کھیل داس کوہستانی نے انہیں اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔
خیال رہےکہ ن لیگ کی نائب صدر پیپلز پارٹی کے میزبانی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کےجلسے میں شرکت کے لیے گذشتہ روز کراچی پہنچی تھیں، اس موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔

