لورالائی(گرین گوادر نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہا ہے کہ وہ طاقت کا سرچشمہ عوام کو سمجھتے ہیں عوام نے منتخب کر کے جو ہمیشہ جو عزت دی میر ی اولین کوشش ہے کہ میں اپنے حلقے کے عوام کی بلا تمیز و بلا نسل ورنگ خدمت کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔ یہ بات انہوں نے اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت آنی جانی چیز ہے میں ہر حیثیت میں اپنے عوام کے ساتھ ہوں اور خدمت خلق کا سلسلہ جاری و ساری رکھونگا حکومت کی نظر میں کوئی اپوزیشن یا حکومتی بنچ نہیں ہوتی ہم تمام علاقوں کو اہمیت اور برابری کی نظر سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے حلقوں میں بھی کام ہورہا ہے انکا واویلا بلا جواز ہے حکومت پورے صوبے میں ڈیمز سڑکوں کی تعمیر صاف پانی کی فراہمی صحت اور تعلیم کے شعبوں پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے روزگار کی فراہمی کیلئے میرٹ پر تعیناتی کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے میں گورنینس کو بہتر کیا کرپشن کا کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا ہم نے صوبے میں ائین و قانون کی حکمرانی کے عملی قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ملازمین کے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا انہوں نے کہا کہ صوبے کے اپنے وسائل محدود ہیں وفاق سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت جو فنڈز ملتے ہیں ہمیں اسی پر انحصار کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کیلئے پرعزم ہیں اس نظام سے عوامی مسائل کو بہتر حل کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ لورالائی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہوں ہم اپنی مدت پری کرینگے تو عوام کے باقی مسائل بھی حل ہونجائینگے انہوں نے کہا کہ شمالی بلوچستان کیلئے وزیر اعظم نے چھ سو ارب روپے فراہم کیئے ہماری خواہش اور کوشش ہوگی کہ وزیر اعظم جنوبی اضلاع کیلئے بھی اسی طرع کا ترقیاتی پیکج دیں انہوں نے کہا کہ میں زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی کام کرنے کا قائل ہوں اپوزیشن الیکشن تک انتظار کرے حکومت کو گھر بجھوانے والے ہر محاز پر ناکام اور مایوس ہونگے اس وقت حکومت اور مقتدر حلقے ایک پیج پر ہیں جو کہ نیک شگون ہیں۔
وزارت آنی جانی چیز ہے میں ہر حیثیت میں اپنے عوام کے ساتھ ہوں، حاجی محمد خان طور اتمان خیل

ٹیگز:
طور اتمان خیل
