اسلام آباد/کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کی ملاقات وزیراعظم کی بلوچستان کی ترقی کے لئے وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کے مکمل تعاون کی یقین دہانی، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یارمحمد رند نے وزیراعظم عمرا ن خان سے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ایک گھنٹہ سے زائد دورانیے کی ملاقات میں وزیراعظم نے سردار یار محمد رند کو وفاق کی جانب سے بلوچستان کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر انہوں نے سردار یار محمد رند کی پارٹی کے لئے خدمات، فعالیت اور سابقہ کارکردگی کو سراہا وزیراعظم عمران خان سردار یار محمد رند سے بلوچستان میں حکومت سازی، پارٹی امور اور ملکی صوبائی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کو بلوچستان میں مزید مضبوط بنا نے سردار یار محمد رند کی خدمات سے مستفید ہوتے رہیں گے
عمران خان سے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈ رسرداریارمحمد رند کی ملاقات

ٹیگز:
ملاقات
