بولان(گرین گوادر نیوز)کچھی کے عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے رند پینل نے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں سبز باغ دکھانے کا دور گزر چکا عوام سے کیئے گئے وعدوں کی تکمیل ہورہی ہے اجتماعی کاموں سے عوام کی تقدیر بدل جائیگی حلقہ انتخاب میں صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کی ذاتی دلچسپی سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے صوبائی وزیر تعلیم کے فرزند رند قومی اتحاد کے مرکزی رہنماء سردارزادہ میر بیبرگ خان رند نے ڈھاڈر میں ضلع کچھی کے مختلف عوامی وفود سے الگ الگ ملاقات کے موقع پر گفتگو میں کیا اسموقع پر قبائلی رہنماء حاجی ریاض احمد رند،میر حاجی خان جتوئی،قاضی عبید اللہ،محمد عارف بنگلزئی،سمیع اللہ جلبانی،عبد الحئی گولہ،وڈیرہ بابل براہمانی اور دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے سردار زادہ میر بیبرگ خان رند نے کہا کہ ضلع کچھی میں ترقی کا نیا دور داخل ہوچکا ہے عوام سے کیئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے تمام اقدمات ناگزیر ہیں عوام کو سبز باغ نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر عملی کام کرکے دکھا رہے ضلع میں اجتماعی کاموں کی تکمیل سے علاقے کا نقشہ ہی تبدیل ہوجائیگا عوام کی سیاست عوام کے درمیان رہ کرتے ہیں ماضی میں عوام کو کھوکھلے نعروں سے ورغلاکر ووٹ حاصل کرنے کا دور گزر چکا اب کارکردگی کی بنیاد پر ہی عوام سے ووٹ لینگے اور آئندہ الیکشن میں بھی رند پینل بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار ہوگی انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی میں اہم بنیادی مسائل بجلی،پانی،گیس کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ڈھاڈر گرڈ اسٹیشن کی قیام کے بعد علاقے سے بجلی بحران کا خاتمہ ہوگا پانی،گیس کی ایشوز کو بھی حل کیا جائیگا مسائل دیرینہ ہیں حل کرنے میں وقت درکار ہے مگر عوام کو مایوس نہیں کرینگے اور انشاء اللہ عملی اقدامات سے علاقے کی تعمیر ترقی میں اپنی خدمات پیش کرینگے جس سے عوام مستفید ہونگے
کچھی کے عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے رند پینل نے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں،سردارزادہ میر بیبرگ خان رند

ٹیگز:
بیبرگ
