کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے سریاب روڈ پر پولیس وین کے قریب بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گورنر بلوچستان نے تمام زخمیوں کو فوری طور پر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی. انہوں نے شہید پولیس اہلکار کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
گورنر بلوچستان کی سریاب روڈ پر پولیس وین کے قریب بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

