کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبد الرحمن رفیق، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا مفتی محمد روزی خان مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل حاجی ولی محمدبڑیچ حافظ سراج الدین مولانا سید سعداللہ آغا حاجی صالح محمد مولانا مفتی محمد ابوبکر حافظ سردار محمد نورزئی مولانا جمال الدین حقانی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا محمد عارف شمشیر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ اور دیگر نے یوم وفات مفکر اسلام مولانامفتی محمود رحمتہ اللہ علیہ کی مناسبت سے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ مولانا مفتی محمود نے ملک میں اصولی اور باوقار سیاست متعارف کرائی،ان کے متعین کردہ سیاسی خدو خال ہمیشہ کیلئے تمام جمہوری اور اسلامی قوتوں کیلئے مشعل راہ ہیں، آج کے دور میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان ان کے حقیقی جانشینی کا مؤثر انداز میں حق ادا کررہے ہیں،آئین پاکستان کو اسلامی سانچے میں ڈالنے اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے میں ان کا کردار قابل تحسین رہا، وہ پاکستان کی سیاست کے ایک اہم ستون تھے۔جنہوں نے اپنے خدادصلاحیتوں سے ملک کے اندر اور مسلم ممالک کے معاملات کے حوالے سے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے،اْنہوں نے کہا پاکستان کے متفقہ آئین 1973اور اس میں اسلامی دفعات آئین میں شامل کرنا مفتی محمود رحمتہ اللہ علیہ کی جدوجہد کا زریں حصہ ہے اسی طرح ان کی دینی وملی خدمات کو ہمیشہ یادر کھا جائے گا، وہ بلاشبہ اپنے وقت کے جید عالم دین، مفتی اعظم پاکستان اور نڈر سیاستدان تھے۔ اپنے مختصر دور اقتدار میں صوبہ سرحد (کے پی کے)میں جو اقدامات کئے اس سے خلفاء راشدین کے دور کے یاد تازہ ہوئی،انہوں نے کہاکہ مفکر اسلام مفتی محمود رحمتہ اللہ علیہ نے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے اہم کردار ادا کیاانہوں نے کہاکہ مفتی محمود نے 73کے آئین بنوانے میں نمایاں کردار ادا آمریت کے خلاف جدوجہد تاریخ لازوال حصہ ہے، آج جمعیت علماء اسلام پاکستان کے ملک بھر کے کارکنان اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ مفکر اسلام مولانا مفتی محمود رحمتہ اللہ علیہ کے مشن اور کاز پر عمل کرتے ہوئے یہودی اور قادیانی لابی کے خلاف جدوجہد مزید تیز کریں گے۔
مولانا مفتی محمود نے ملک میں اصولی اور باوقار سیاست متعارف کرائی، مولانا عبد الرحمن رفیق

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن رفیق
